ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں دکھاوا کرنا پڑتا ، رندیپ ہودا

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:09

ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں  دکھاوا کرنا پڑتا ، رندیپ ہودا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ میں زیادہ تر ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں آپ کو یہ دکھاوا کرنا پڑتا ہے کہ آپ بہت خوش کن شخصیت کے مالک ہیں جبکہ اصل میں آپ کی زندگی بہت خراب ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہوں نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے )ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں نے زندگی میں کوئی بھی ایوارڈ جیتے ہیں اور میں اس کی کوئی خاص پرواہ بھی نہیں کرتا۔

رندیپ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ تو دوسرے لوگوں کا آپ کے متعلق خیال ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ساتھ ایماندار رہیں اور اپنی اصل میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اصل زندگی میں بناوٹ کی کوشش کریں گے تو آپ اسکرین پر بھی بناوٹ تک ہی محدود رہ جائیں گے۔رندیپ ہودا کو انڈسٹری میں دو دہائیاں بیت چکی ہیں، حالیہ برسوں میں کچھ سپر ہٹ فلمیں کرنے کے باوجود وہ کسی بھی مخصوص گروپ کا حصہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :