اٹک پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،4 ملزمان گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:17

اٹک پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،4 ملزمان ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) اٹک پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،4 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان سے 4 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ،مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال محمدا نور نے منشیات فروش مسعود اختر ولد سجاول خان ساکن جلو ثانی پتھر گڑھ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک سے 3121 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک پولیس شاہد محمود نے دوران چکنگ ملزم ذوالفقار علی ولد عبدالغفار ساکن ڈھوک شرفا اٹک سے 750 گرام چرس برآمد کر لی۔ اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس اعزاز علی نے دوران گشت ملزم محمد اشتیاق ولد محمد اسحاق سکنہ محلہ رحم پورہ حسن ابدال سے 600 گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ فتح جنگ پولیس نے ملزم زیب حسن ولد محمد الطاف ساکن ڈاکخانہ خاص سکھوال تحصیل فتح جنگ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمدکر لی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئی

متعلقہ عنوان :