غزہ میں تعمیراتی کام کے دوران رومن عہد کے 31 مقبرےدریافت

بدھ 14 دسمبر 2022 11:27

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2022ء) فلسطین کے شہر غزہ میں تعمیراتی کام کے دوران رومن عہد کے 31 مقبرےدریافت ہوئے ہیں۔ سعودی ذرئع ابلاغ کے مطابق غزہ میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے بتایا کہ شمالی غزہ میں رومن عہد کے 31مقبرے دریافت ہوئے ہیں،یہ مقبرے بیت لاہیا کے نزدیک دریافت کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تعمیراتی کام مئی 2021 کی گیارہ روزہ جنگ کی تباہی کے بعد سے چل رہا ہے، تاہم تعمیراتی کام کو ان دریافتوں کی وجہ سے جزوی طور پر روک دیا گیا ہے۔

مقامی متعلقہ وزارت کے حکام کی ایک ٹیم نے ان جگہوں کا دورہ کیا جہاں سے رومن عہد کے آثار دریافت کیے گئے ہیں۔واضح رہے اب تک پہلی صدی عیسوی کے دور کی رومن عہد کے آثار کی دریافت کے سلسلے میں 51 مقبرے دریافت کیے جا چکے ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر تعمیراتی کارکنون نے دریافت کیے تھے۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں 75 سے 80 مقبروں کی دریافت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :