ترک اداکاربوراک اوزچیوت کی ایک جھلک دیکھنے دوحہ میں مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی

پیر 19 دسمبر 2022 21:09

ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2022ء) عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بوراک اوزچیوت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے گزشتہ روز دوحہ میں مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔بوراک اوزچیوت نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے دورہ قطر کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

ترک اداکار اپنے بتائے ہوئے وقت کے مطابق جب دوحہ کے کٹارا کلچرل ولیج پہنچے تو وہاں ان کا استقبال کرنے کیلئے ان کے مداح بہت بڑی تعداد میں پہلے سے ہی موجود تھے۔انہوں نے اپنے اس دورہ قطر سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں مداحوں کو اداکار کی ویڈیوز بناتے اور ان سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بوراک اوزچیوت اتنی بڑی تعداد میں آئے اپنے تمام مداحوں سے مل تو نہیں سکے لیکن انہوں نے ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے نکلتے ہوئے اتنے بڑے ہجوم میں کچھ لوگوں کو آپس میں ٹکراتا دیکھ کر اور چیخوں کی آواز سن کر سب کو محتاط رہنے کو کہا اور پھر وہاں سے آگے بڑھ گئے۔

متعلقہ عنوان :