جنوبی کوریا اور امریکا کا آئندہ سال بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر غور

جمعرات 22 دسمبر 2022 18:01

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2022ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے فوجی خطرات کے باعث ان کا ملک اور امریکا آئندہ سال بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں جو 6سالوں میں بڑے پیمانے پر پہلی فوجی مشقیں ہوں گی جن میں دونوں ممالک کی افواج دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں گی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے ترجمان جیون ہا گیو نے جمعرات کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران بتایا کہ فوجی مشقوں پر ایسے وقت میں غور کی جارہا ہے جب جب جنوبی کوریا اور امریکا اگلے سال اپنے اتحاد کی 70ویں سالگرہ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اتحاد کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہم اپنی فوج کی موجودگی اور شمالی کوریا کے خلاف اتحاد کی بڑی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے مختلف طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

یہ فوجی مشقیں ایک اور مشترکہ طاقت کا مظاہرہ ہو گا جو جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول کی قیادت میں برسوں کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا، جنہوں نے فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی ترقی کو روکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :