نوجوان مثبت کاموںسے اچھے معاشرے کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں‘لیاقت علی بھٹی

نوجوان نسل مستقبل میں ملک کی معمار ہوگی،ا ن کی رہنمائی ہمارا فرض ہے‘ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس نوجوانوںمیں مایوسی پھیلا کر انہیں نشے کا عادی بنایا جاتا ہے، نوجوان اس سازش کو سمجھیں‘ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن

جمعرات 22 دسمبر 2022 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2022ء) ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب لیاقت علی بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مستقبل کی ملک کی معمار ہوگی، ان کی رہنمائی ہمارا فرض ہے،اس لئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کو منشیات اوردیگر برائیوں سے بچانے کیلئے آگاہی مہم شروع کی ہے، نوجوان مثبت کاموںسے اچھے معاشرے کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سیکرٹری یوتھ افیئرزاینڈسپورٹس پنجاب کی ہدایت پر محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام نوجوانوں میں منشیات اور الیکٹرانک آلات کی لت کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن میںطلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نازش نور،پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ سپیشلسٹ قاسم ضیاء،ریسرچ آفیسر سعدیہ پرویز ،ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرز یونیورسٹی آف لاہور اورطلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب لیاقت علی بھٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں بہت سہولیات دی ہیں وہاں اس سے منفی اثرات بھی سامنے آرہے ہیں، نوجوان الیکٹرانک آلات کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرکے اپنی صلاحیتوں کو متاثر کررہے ہیں، اس لئے نوجوان الیکٹرانک آلات کو اپنی سہولت اور ضرورت کے مطابق استعمال میں لائیں تاکہ ان کی ذہنی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کا زہر نوجوانوں میں پھیلایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو تباہ کرنا ہے، ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں ان میں مایوسی پھیلا کر انہیں نشے کا عادی بنایا جاتا ہے، نوجوان اس سازش کو سمجھیں اور ایسے دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں، منشیات معاشرے کو تباہ کررہی ہیں ،منشیات کیخلاف آگاہی کے لئے نوجوانوں کیلئے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ نوجوان اس سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں،پروگرام میں بہترین اظہار خیال کرنیوالے سات طلبہ و طالبات کو خصوصی انعامات دیئے گئے، ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب لیاقت علی بھٹی نے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کا سوینئر پیش کیا۔