امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا کا بھی پاکستان کے حوالے سے الرٹ

آسٹریلوی سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 26 دسمبر 2022 23:06

امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا کا بھی پاکستان کے حوالے سے الرٹ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر 2022ء) امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔ سفاتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاکستان آنے والے آسٹریلوی شہریوں کو بھی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سعودی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا، سعودی شہری احتیاط برتیں اور ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں، ضرورت پڑنے پر سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔ اےآروائی نیوز کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں مقیم اور آنے والے سعودی شہری احتیاط برتیں۔سعودی شہری ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں۔ اسلام آباد کی سکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر بٹھا دیا گیا ہے۔ سعودی شہری ضرورت پڑنے پر سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔