شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس سٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں،ورکرز کی حاضری اور کام کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،احمد نواز گوندل

پیر 16 جنوری 2023 22:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2023ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او احمد نواز گوندل نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس سٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں،ورکرز کی حاضری اور کام کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،عالمی معیار کے اس منصوبے کی صفائی بھی اسی معیار کے مطابق رکھنے کیلئے ہمارے ورکرز ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں،میٹرو بس میں سفر کرنیوالے مسافر بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے میٹرو سٹیشنز کی صفائی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں،ہمیں بھرپور محنت اور دلجمعی کیساتھ یہی معیار برقرار رکھنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینئر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں، منیجر میٹرو سروس سہیل امتیاز نے صفائی آپریشن پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی،بعد ازاںسی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے آگاہی پروگرام کے تحت شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے پیر کے روز یو سی 77نیو گلزار قائدکے گلوبل سکول سسٹم میں اساتذہ اور طلباء کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم کے ارکان نے صفائی آگاہی مہم کے حوالے سے کلاس رومز میں لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ اپنے سکول کیساتھ گھر،گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :