غزہ میں حماس کے زیرحراست اسرائیلی شہری کے زندہ ہونے کی تصدیق

بدھ 18 جنوری 2023 16:56

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2023ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرحراست ایک اسرائیلی شہری زندہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل فلسطینی جماعت نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس شخص کو مدد کی اپیل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ کل ہمیں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اویرا زندہ ہے۔یہ ایک نوجوان ہے، جس کی صحت اچھی نہیں ہے اور اس کی قسمت کی ذمہ داری مکمل طور پر حماس پرعاید ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :