قلات انتظامیہ اور ایف سی قلات 111ونگ کی جانب بارش اور سیلاب سے متاثرین میں امدادی سامان اور گرم کپڑے تقسیم

اتوار 22 جنوری 2023 20:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2023ء) قلات انتظامیہ اور ایف سی قلات 111ونگ کی جانب بارش اور سیلاب سے متاثرین میں امدادی سامان اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلات میںگزشتہ سال جولائی میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہو ئے تھے جن کی بحالی اور امداد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی اور ایف سی قلات کرنل عمرکی جانب سے قلات میں یونین کونسل صدرکے محلہ شیشہ ڈغارمیں ایف سی قلات کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا جس سے متاثرین میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی اور ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایف سی نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں انکا ساتھ دیاہے۔

متعلقہ عنوان :