مختلف ممالک میں نئے چینی قمری سال منانے کے لیے تقریبات کا اہتمام

بدھ 25 جنوری 2023 21:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) دنیا بھر میں کئی مقامات پر نئےچینی قمری سال کی خوشیاں منانے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔بدھ کو چینی میڈ یا کے مطا بق کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی قمری سال کی پریڈ کئی دہائیوں سے جاری ہے،منتظمین کے اندازے کے مطابق اس سال کی تقریب میں 5 ہزارسے زیادہ افراد پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں اور ناظرین کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

2023 کے جشن بہار کا تہوار منانے اور چین فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 59 ویں سالگرہ منانے کے لئے فرانس میں چینی سفارت خانے نے ’’چین فرانسیسی فوڈ اینڈ کلچر نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ’’ہیپی اسپرنگ فیسٹیول‘‘ کی تقریبات کا سلسلہ منعقد کیا گیا جس میں تقریبا 1لاکھ چینی اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈریگن اور شیر کے رقص کے ساتھ ساتھ چینی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔فجی میں چینی سفارت خانے، فجی چائنیز کلچرل سینٹر اور فجی کی سمندر پار چینی کمیونٹی نے مشترکہ طور پر ہیپی اسپرنگ فیسٹیول گالا 2023 کا انعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :