نوشکی میں مینگل قبیلے کے طائفوں تراسیزئی اور سیفدینی کے مابین قتل کے دیرینہ تنازعے کا قبائلی معتبرین نے پرامن تصفیہ کردیا

جمعرات 26 جنوری 2023 21:23

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) نوشکی میں مینگل قبیلے کے طائفوں تراسیزئی اور سیفدینی کے مابین قتل کے دیرینہ تنازعے کا قبائلی معتبرین نے پرامن تصفیہ کردیا،نوشکی میں قبائلی جرگہ منعقد ہوا جرگہ میں مینگل ،جمالدینی ،بادینی،سادات قبائل کے معتبرین و علما کرام نے شرکت کی، قبائلی رہنما سردار لیاقت امیر زئی مینگل ، میر جیہند خان مینگل ، ڈاکٹر ظفر مینگل ، امان اللہ مینگل اور دیگر ثالثین اور خیرخواہوں کے کاوشوں سے دونوں فریقین کا تصفیہ ہوگیا ، اس موقع پر دونوں فریقین کو بغل گیر کرکے شیر و شکر کردیا ،جرگہ سے پروفیسر حاجی لعل محمد مینگل،چیف آف زگر سردار آصف مینگل ،سردار لیاقت امیرزئی مینگل،سردار نادر خان بادینی،چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید مینگل،میر جیہند خان مینگل،سردار محمد بخش مینگل،میر خورشید جمالدینی،حاجی منظور مینگل، ،شکاری قدوس مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے لئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے ،بلوچ قبائل رنجشوں کے وجہ سے پسماندگی کا شکار ہیں، موجودہ صدی علم و قلم کا ہے ،جن اقوام نے قلم و علم کو اپنا ہتھیار بنایا ہے وہ امن و ترقی خوشحالی کے منزلیں طے کئے ہیں، فسادات کو ختم کرنے کے لئے بلوچی قبائلی رسم و رواج پر عمل پیرا ہوکر ان رنجشوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، اتحاد و اتفاق اور باہمی احترام کے زریعے اپنے مسائل کو پرامن انداز میں حل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر قبائل بھی بلوچی رسم و رواج پر عمل پیرا ہوکر قبائلی رنجشوں کا خاتمہ کریں۔مینگل قبیلہ کے دونوں طائفوں میں طویل عرصہ سے خونی تنازعہ چل رہا تھا ۔جس کا آج پرامن تصفیہ ہوگیا دیگر اقوام بھی تقلید کرتے ہوئے اپنے قبائلی جھگڑے بلوچی رسم و رواج کے مطابق پرامن طریقے سے ختم کریں۔ اس موقع پر حاجی میر حیات خان جمالدینی ، میر اعظم ماندائی ، نذیر بلوچ ، میر حیدر خان مینگل ، ایم پی اے بابو رحیم مینگل ، سابق ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی ، حافظ فرید مینگل ،میر بہادر خان مینگل میر حیدر خان مینگل ، ٹھکری مراد مینگل ، ملک نصراللہ مینگل ، میر ظہور سمالزئی حسنی ، سردار علی جان مینگل ، سردار چنگیز مینگل ، سردار منظور پرکانی سمیت دیگر سینکڑوں قبائلی عمائدین موجود تھے ، جرگہ کے بعد سیف دینی مینگل طائفہ کے جانب سے تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔