بنوںسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بنوں کے مسیح برادری کا احتجاج مطاہرہ اور ریلی نکالی ،سویڈن حکومت کے خلاف شدید احتجاج نعرے بازی

پوری مسیحی قوم اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں: مسیح عمائدین

جمعرات 26 جنوری 2023 22:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) بنوںسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بنوں کے مسیح برادری کا احتجاج مطاہرہ اور ریلی نکالی ،سویڈن حکومت کے خلاف شدید احتجاج نعرے بازی کی گئی پوری مسیحی قوم اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار ڈیواسیس آف پشاورچرچ آف پاکستان کے خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مسیح برادری کاپینل ہائی سکول میں احتجاجی مظاہرے سے سرپرست اعلیٰ بشپ ہمفری سرفرارپیٹر پدری وسیم آیاز ،پرنسپل پینل ہائی سکول فیڈرک فرہان داس ایڈمنسٹر مشن ہسپتال عرفان مہناس اور جمعیت علماء اسلام کے اقلیت رہنما شاہد گیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب کسی دوسرے مذہب کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا اس واقعے سے نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ پوری پاکستان کے مسیحی برادری کو دکھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سویڈن میں جس نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے انہوں نے نہ صرف پوری مسیحی برادری کو بدنام کیا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے غیرت کو للکارہ ہے جس پر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ایک پاکیزہ اور مقدس کتاب اس کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے