پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعہ 27 جنوری 2023 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد رفیق دختر محمد صادق کواردو کے مضمون میں ،حافظ محمد انس جنجوعہ ولد محمود الحسن جنجوعہ کوعربی کے مضمون میں ،احمد شہزاد ولد محمد طفیل کوپنجابی کے مضمون میں ،سدرہ خالد دختر خالد امین کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں،راشد علی ولد محمد اکرم کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں،سمعیہ طارق دختر طارق ستارکومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں،حافظ سید مبشر حسین کاظمی ولد سید صادق حسین شاہ کاظمی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں،علیزہ امانت دختر امانت علی چوہدری کوکیمسٹری کے مضمون میں،محمد طاہر جان ولد جان محمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میںاورعظمیٰ شہزادی دختر عبدالعباس کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :