وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 جنوری 2023 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔