جازان میں گاڑی کے اندر چھپائی گئی 155 کلو گرام منشیات برآمد، دو افراد گرفتار

ہفتہ 28 جنوری 2023 12:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) سعودی عرب کے علاقے جازان میں فیفا گورنری میں پولیس نے ایک مقامی سعودی اور یمنی شہری کی سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی پر ان کی مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں چھپائی گئی 155 کلو گرام نشہ آور جڑی بوٹی قات برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات قبضے میں لینے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔