ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سپرفور لائن اپ مکمل

اتوار 29 جنوری 2023 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سپرفور لائن اپ مکمل ہوگئی۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے تیسرے روز پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدرفخرشاہ نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کی سپرفور لائن اپ مکمل ہوگئی۔گروپ اے سے سری لنکا اور فلسطین جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بنگلہ دیش نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔