چنیوٹ ،تھانہ کانڈیوال پولیس کی کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار

اتوار 29 جنوری 2023 17:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) چنیوٹ کےتھانہ کانڈیوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروش گرفتار کر کےان قبضہ سے 45 سو گرام ہیروئن,چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے قبضہ سے 130 لیٹر سے زائد شراب، لہن، چالو بھٹی برآمد کر لی گئی ۔ملزمان میں اللہ دتہ،یوسف،ذوالفقار،وحید،بوٹا شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال قمر زمان ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔\378