ملتان شہرکوڈسٹ فری بنانے کےلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشیں جاری

پیر 30 جنوری 2023 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) شہراولیاءکی شاہراہوں کو "ڈسٹ فری" بنانے کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کاوشیں جاری ہیں۔اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے چونگی نمبر9 سےعیدگاہ چوک تک شاہراہ کی دھلائی کی گئی اور شمس آباد چوک اورسروس لین کوپانی سے دھودیاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ممتازآبادمارکیٹ،حسن پروانہ کالونی اور پوسٹل کالونی میں صفائی آپریشن کیاگیاجبکہ دولت گیٹ سے چونگی نمبر14تک میٹرو روٹ کی مثالی صفائی کردی گئی ہے۔ اسی طرح چوک کمہارنوالہ،آفیسرز کالونی ،بوسن روڈ، گلگشت کالونی،نیو ملتان،چوک بازار، رشید آباد،اختر آباد اور جان محمد کالونی میں بھی صفائی آپریشن سرانجام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :