آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کے لیے 4.7 بلین امریکی ڈالر قرض کی منظوری دے دی

منگل 31 جنوری 2023 11:54

آئی ایم ایف نے  بنگلہ دیش کے لیے 4.7 بلین امریکی ڈالر قرض کی منظوری دے ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے بنگلہ دیش کے لیے 4.7 بلین امریکی ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بنگلہ دیش کو توسیعی کریڈٹ سہولت (ای سی ایف) اور توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف ) کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ 1.4 بلین ڈالر کی لچک اور پائیداری کی سہولت (آر ایس ایف)کے تحت 3.3 بلین امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 42 ماہ کا پروگرام میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے، کمزوروں کی حفاظت اور شمولیت اور سبز ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔بنگلہ دیش ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے نئے بنائے گئے آر ایس ایف کے تحت قرضہ حاصل کیا۔