تھانہ شہزاد ٹائون کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار

بدھ 1 فروری 2023 22:56

تھانہ شہزاد ٹائون کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2023ء) تھانہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں موٹر سائیکل چوری،منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ عناصر اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹا?ن پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونین برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت شیر افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ شہزاد ٹا?ن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔