Live Updates

تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی‘ عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

کیا ملک احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی طرف اس وقت ہمیں دھکیلا جارہا ہے‘ چیئرمین پی ٹی آئی

جمعرات 2 فروری 2023 12:10

تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی‘ عمران خان کی شیخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی ۔بتایا جائے کیا ملک عوام کے ایک اور احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی طرف اس وقت ہمیں دھکیلا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملک کو پہلے ہی معاشی دیوالیہ کیا ہوا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات