نیو انار کلی کی حدود میںفٹ پاتھ کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعرات 2 فروری 2023 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) نیو انار کلی کے قریب گورنمنٹ کالج کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق 40سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔