پشاور پولیس لائنز دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں چل بسا ، تعداد 102 ہوگئی

جمعرات 2 فروری 2023 23:53

پشاور پولیس لائنز دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں چل بسا ، تعداد 102 ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پشاور سانحہ پولیس لائنز کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد102ہوگئی ۔ زخمی پولیس اہلکار لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل تھا۔پشاور پولیس لائنز دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں چل بسا ۔

(جاری ہے)

ذیشان اکبر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھا ۔ جس کے بعد شہداء کی تعداد102تک جا پہنچی ہے ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال دھماکہ کے اب بھی35زخمی زیر علاج ہیں جن میں سی6آئی سی یو میں داخل ہیں ۔ زرائع کے مطابق شہد ہونیوالا ذیشان اکبرکاتعلق ضلع مردان سے ہے جوچھ بہنوں کااکلوتابھائی تھا ۔ شہد اہلکار کی نماز جنازہ آج شام مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :