برطانوی ڈاکیومینٹری پر پابندی، سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو نوٹس جاری کردیا

جمعہ 3 فروری 2023 21:57

برطانوی ڈاکیومینٹری پر پابندی، سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو نوٹس جاری ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات فسادات پر برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیو مینٹری پر پابندی لگانے پر مودی حکومت کو نوٹس جاری دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر کی سربراہی میں بینچ نے گجرات فسادات سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومینٹری پر حکومتی پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈاکیو مینٹری کے دو پارٹس پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کے دلائل پر حکومت سے ڈاکیومینٹری پر پابندی عائد کرنے کا سرکاری حکم نامہ طلب کرلیا اور سینٹرل حکومت کونوٹس جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے 21 جنوری کو ایمرجنسی پاورز کا استعمال کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومینٹری کو مختلف پلیٹ فارمز پر بند کردیا۔