لاہور، شاہدرہ ٹائون انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:10

لاہور، شاہدرہ ٹائون انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، 2رکنی ڈکیت گینگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) شاہدرہ ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے 2رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں نہار اور عمر گلزار شامل ہیں، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ شاہدرہ سمیت پورے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کیلئے متحرک تھا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :