افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والا پروفیسر گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:30

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والا پروفیسر ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والا پروفیسر گرفتار، طالبان نے خواتین کی تعلیم حامی پروفیسر مشال کومارا پیٹا اورگرفتارکرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پروفیسر مشال کے معاون خصوصی فرید احمد فضلی نے میڈیا کو بتائی جنھوں نے پروفیسر مشال کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم مارپیٹ کے الزام کو مسترد کردیا۔طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر عبدالحق حماد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پروفیسر مشال کچھ عرصے سے نظام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں میں ملوث تھے اور اٴْن سے سیکیورٹی ایجنسیاں تفتیش کر رہی ہیں۔