سیالکوٹ، ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد ،7افراد گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:43

سیالکوٹ، ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد ،7افراد گرفتار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) سیالکوٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ،10لٹر شراب اور تین کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے7افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کےمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گلشن پارک کے قریب سے پولیس نے دوران گشت شبیر علی اور اسد سے10لٹر شراب، تھانہ مراد پور کے علاقہ مدینہ چوک سے عثمان سے ایک کلو300گرام چرس، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ پورب کلیئر سے مہروز سے پستول اور2گولیاں، تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ ظہورہ سے ارشد علی سے ایک کلو720گرام چرس ، پستول اور چار گولیاں اور تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی نوشہرہ سے احسان اللہ سے پستول اور چار گولیاں اور پلی موکھل سے نوید سے پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا ۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔