ئ*کوئٹہ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اثاثوں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے،محمد رحیم بڑیچ

جمعہ 3 فروری 2023 21:15

ّ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) آل بلوچستان میونسپل ورکرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمد رحیم بڑیچ اور مرکزی کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اثاثوں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے آفیسران کروڑوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں جبکہ حکومت وقت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ملازمین کو عدم تنخواہوں کی ادائیگی بھی اس کرپشن کی ایک کڑی ہے مفاد پرست عناصر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اپنی ذاتی جاگیر کی آماجگاہ بنا لیا ہے سارے ٹھیکے اور ٹینڈر اپنی ذاتی جاگیر کے بھائیوں کو ہی ملتے ہیں ڈیپارٹمنٹل ٹھیکے بھی ان کے بھائیوں کو ملتے ہیں روڈ کٹنگ کی مد میں بھی کروڑوں کرپشن کی گئی ہے اس روڈ کٹنگ پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خزانے کو بھی کروڑوں کا نقصان دیا گیا ہے سیٹلائیٹ ٹاون میں روڈ کٹنگ کی جارہی ہے مگر کوئی نوٹس لینے ولا نہیں ہے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ چپ کر سدھ گھر بیٹھے ہیں ملازمین کے مسائل پر بات چیت نہیں کرتے اور نہ ہی اس ٹولے خلاف کوئی کاروائی کرنے کو تیار ہیں پارکوں سائیکل سٹینڈ اور موٹر کارپارکنگ کی آمدنی کا اینٹی کرپشن کے ادارے نوٹس لیں عوام کا پیسہ چند افراد نے اپنے جیبوں میں ڈال کر عیاشیاں کررہے ہیں اور میٹروپولیٹن کارپورتیشن کے حق میں ملازمین کیلئے ایک ریلی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مین گیٹ پر بروز منگل مورخہ 07فروری کو صبح 11بجے نکالی جائیگی جسکی قیادت میر شکر خان رئیسانی کرینگے