فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

مسلح ڈاکوئو ں نے اووسیز ڈاکٹر نقدی اور قیمتی فون چھین لیا، شہری قیمتی سامان سے محروم

منگل 7 فروری 2023 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،مسلح ڈاکوئو ں نے اووسیز ڈاکٹر نقدی اور قیمتی فون چھین لیا، مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 10لاکھ روپے اور 45 بیٹریاں رکشہ پر لوڈکر کے فرار ہو گئے ،سے مزید 80 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان موٹرسائیکلیں لے اُڑے‘ پولیس تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لائن کے مطابق تھانہ سیتانہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوئون نے اووسیز ڈاکٹر سے گن پوئنٹ پر سینکڑوں ڈالر،26ہزار روپے نقدی اور آئی فون چھین کرفرار ہوگئے ، سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے قریب عمر شہزاد کی دکان میں داخل ہونے والے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 10لاکھ روپے اور 45 بیٹریاں رکشہ پر لوڈکر کے فرار ہو گئے، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں فوٹو سٹوڈیو کی دوکان سے مسلح داکوئوںاسلحہ کے روز پر دو عدد قیمتی کیمرے اور دس ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ،طارق آباد کے قریب مسلح ڈاکو کار سوار عدنان اسلم سے گن پوائنٹ پر 95ہزار روپے‘ فون چھین کر فرار ہو گئے، سول ہسپتال کے باہر ڈاکوئوں نے شہری عرفان قیصر سے ایک لاکھ روپے‘ فون چھین لیا‘ جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کالونی کے ریاض یزدان فضل کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی‘ زیورات لوٹنے کے بعد جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے‘ لیاقت آباد کے عبدالرحمن سے گن پوائنٹ پر 40ہزار روپے‘ پرس چھین کر فرار ہو گئے، جھنگ روڈ پر ٹرک سٹینڈ کے قریب طلحہ مقصود سے نقدی‘ فون‘ بوہڑ چوک کے قریب ندیم علی سے نقدی‘ فون‘ علی ہائوسنگ کالونی کے عثمان اختر اور اسکی اہلیہ سے زیورات‘ نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ محلہ حسین آباد کے وقاص اور اسکی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر زیورات‘ نقدی‘ فون چھین کر لے گئے‘ نشاط آباد کے قریب عرفان گوہر سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی گئی‘ نگبہان پورہ کے قریب محمد طفیل سے نقدی‘ فون‘ مسلم ٹائون علی بلاک کے قریب یاسر علی سے 14ہزار روپے‘ فون‘ سرگودھا روڈ جاوید کنڈا کے قریب منصور اسلم سے ایک لاکھ 15ہزار روپے‘ فون چھین کر فرار ہو گئے، 203 رب گلزار ٹائون کے قریب اشفاق احمد سے 27ہزار روپے‘ فون لوٹ لیا گیا‘ 37 گ ب کے قریب محمد خالد سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 39 گ ب کے قریب سخاوت علی سے 95ہزار روپے‘ فون‘ 355 گ ب کے ریاض حسین سے 54ہزار‘ فون‘ 274 گ ب کے ذوالفقار علی سے 43ہزار روپے‘ فون‘ 93 گ ب کے مبشر نعیم سے مسلح ڈاکو ویگن چھین کر فرار ہو گئے، 61 رب کے ابراہیم سے نقدی‘ فون‘ 449 گ ب کے محمد عمر سے نقدی‘ فون‘ 599 گ ب کے قریب خرم شہزاد سے 4لاکھ روپے‘ فون‘ نثار کالونی گلی نمبر11 کے قریب اعظم علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 215 رب کے لیاقت علی سے دو لاکھ‘ فون‘ ستیانہ روڈ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے شہروز سلیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ 71 ج ب کے قریب فیضان بشیر سے موٹرسائیکل چھین لیا‘ 39 ج ب کے قریب فیصل قیوم سے 2لاکھ 17ہزار‘ فون چھین لیا جبکہ الائیڈ ہسپتال کے باہر سے محمد نعیم‘ سرگودھا روڈ حبیب بینک کے باہر سے محمد صدیق‘ ستارہ ٹاور کے باہر سے وقاص‘ اقبال سٹیڈیم سے وارث علی‘ کچہری بازار سے تنزیل یوسف‘ جج والا کے عاشق‘ رشید آباد سے قربان علی‘ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب رضوان‘ پیراں والا چوک کے زین علی‘ بھٹو چوک کے محمد فیصل‘ پروکیانوالہ کے اجمل خان‘ ثناء پارک سے ملک محمد افضال‘ ڈی گرائونڈ سے سمیع الله‘ وسیم شہزاد‘ یوسف آباد سے غلام فرید‘ کہکشاں کالونی سے اسامہ صدیق‘ مدینہ پارک سے رضوان علی‘ کریسنٹ گرائونڈ سے اکرام‘ آئیڈیل بیکری ملت روڈ سے ذیشان‘ قائداعظم ٹائون سے عمران‘ محمود آباد سے قیصر نعیم‘ چباں روڈ سے فیضان حنیف‘ ملت روڈ سے طارق خان‘ ڈیفنس ویو کالونی سے احمد‘ 266 رب کے انور‘ تاندلیانوالہ کے حافظ محمد نعیم‘ سمندری روڈ گول مسجد کے قریب امتیاز احمد‘ لال مل چوک کے اویس‘ سمن آباد سے گلزار احمد‘ دلاور کالونی سے سیف الرحمن‘ سہیل آباد سے ریاض‘ فوارہ چوک پیپلزکالونی سے جاوید‘ بوہڑ والی مسجد کے ضیاء الحق‘ 209 رب کے سیف الرحمن کی موٹرسائیکل چور لے کر رفوچکر ہو گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انارکلی بازار سے مائرہ نعیم ایڈووکیٹ کا فون‘ضلع کچہری سے حسن رضا ایڈووکیٹ کا فون‘ ڈگلس پورہ کے رفعت کا پرس‘مغل ہائوسنگ کالونی سے محمد علی کے دفتر سے لیپ ٹاپ‘28گ ب سے عرفان حیدر کی دکان کے تالے توڑکر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘229ر۔ب کے محسن لطیف کی دکان سے‘529گ ب کے عارف طور کے گھرسے تالے توڑکر 25لاکھ کے زیورات نقدی اورقیمتی سامان چور لے گئے‘گڑھ فتح شاہ کے دکاندار سیف کی دکان سے لاکھوں کا سامان لے گئے‘سمن آباد کے قاسم ضیاء کے گھر سے سوئی گیس کا میٹر‘243ر۔

ب کے ضیاء الرحمن کی دکان سے اڑھائی لاکھ کا سامان چور لے اڑے‘لطیف کالونی روڈ پر ولید رضا کی دکان کے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے‘69ج ب میں چور ٹرانسفارمراتار کر فرار ہوگئے‘پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔