ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس

منگل 7 فروری 2023 22:48

ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔یورپین میڈیٹیرین زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیہ کے وسطی حصے میں 5.6 شدت کا ایک اور آفٹر شاک محسوس کیا گیا جس کے باعث شہریوں میںخوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آئے زلزلے نے تباہی مچا دی، دونوں ممالک میں زلزلے کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 23 کلو میٹر جنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 17.9 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔