نقیب اللہ قتل کیس، سابق ایس ایس پی رائو انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر

بری ہونے والے ملزمان کے خلاف اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کیجانب سے دائر کی گئی

پیر 20 فروری 2023 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) سندھ ہائی کورٹ میں ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوار اور دیگرکی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔اپیل نقیب کے بھائی شیر عالم نے اپنے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اپنایا گیاہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر رائو انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔