سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےوفد کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران سے ملاقات

اتوار 5 مارچ 2023 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2023ء) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےوفد نے صدر مقصود احمد بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔وفد میں سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر، نائب صدر مہر قدیر احمد، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعوان،ممبر پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ،آر کے اسلام، شاہد محمود میر، عبدالخالق نارو دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اشتیاق احمدخان، سیکرٹری صباحت رضوی نے کہا کہ وکلا کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل حل کروانا ہماری اولین ترجیحات ہیں ، وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ، بار اور بینچ کے درمیان پل کا کردار اور ان کے درمیان دوری کو ختم کرتے ہوئے باہمی احترام اور اعتماد کے رشتے کو مضبوط کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیکرٹری صباحت رضوی نے کہا کہ انتخابی معرکہ میں شاندار کامیابی پر رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے، میں اپنی معزز وکلا برادری کی بے حد مشکورو ممنون ہوں جنہوں نے میری کامیابی میں اہم کردارا دا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ بار اور بینچ کے درمیان بہتر ریلیشن شپ قائم کرکے سائلین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔