سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع

مجھے اس وقت کا بہت شدت سے انتظار ہے جب بچہ میری بانہوں میں ہوگا، انٹرویو

ہفتہ 18 مارچ 2023 12:20

سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔ثنا خان نے 2020میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اب ان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ثنا خان نے شوہر انس سید کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد والدین بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت کا بہت شدت سے انتظار ہے جب بچہ میری بانہوں میں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ثنا نے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کی امید نہیں لیکن مستقبل میں اپنے خاندان کو بڑھا سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ثنا خان اور انس سید کے ہاں جون میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :