بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار کی لاش بھوبنیشور میں ان کے گھر سے برآمد

ڈی جے کی موت کے پیچھے ڈی جے کی گرل فرینڈ ملوث ہے جو اسے بلیک میل کررہی تھی،اہل خانہ

پیر 20 مارچ 2023 11:58

بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار کی لاش بھوبنیشور میں ان کے گھر سے برآمد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار کی لاش بھوبنیشور میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی جے کی لاش پراسرار حالات میں ملی ہے اور ان کی ناگہانی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا کر سانحہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی جے اکشے کمار کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موت کے پیچھے ڈی جے کی گرل فرینڈ ملوث ہے جو اسے بلیک میل کررہی تھی۔

متعلقہ عنوان :