مختصرترین لباس زیب تن کرنے پررنبیرکپورکی عرفی جاوید پرتنقید

رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے خراب فیشن سینس پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ برا سینس‘‘ قرار دیا

پیر 20 مارچ 2023 12:09

مختصرترین لباس زیب تن کرنے پررنبیرکپورکی عرفی جاوید پرتنقید
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) بالی ووڈ میں انتہائی متنازع فیشن کی شہرت رکھنے والی عرفی جاوید کو ان کے ساتھی فنکار اور فلم انڈسٹری کے افراد تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم اب رنبیر کپور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔عرفی جاوید اپنے فیشن سینس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ آئے دن وہ عجیب و غریب تراش خراش کے مختصر ترین لباس زیب تن کر کے فوٹس سیشن کروا رہی ہوتی ہیں جس پر بالی ووڈ کے بولڈ اسٹارز بھی انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔

جس پر عرفی جاوید کو کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم وہ اپنے فیشن سینس کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں اور کئی بار ساتھی فنکاروں سے اس پر الجھ بھی چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک شو میں رنبیر کپور نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور اور کرینہ سیف ایک ٹی وی شو میں موجود تھے جہاں اداکارائوں کا فیشن سینس موضوع بحث تھا۔ اداکارائوں کے چہرے چھپائے گئے اور مہمانوں کو ان کے لباس سے پہچاننا تھا کہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔

جیسے ہی ایک مختصر ترین لباس پہنی اداکارہ کی تصویر دکھائی گئی، رنبیر کپور نے بے ساختہ کہا کہ یہ عرفی جاوید ہیں۔ کرینہ کپور نے پوچھا کہ یہ اچھا یا برا فیشن سینس ہے۔جس پر رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے خراب فیشن سینس پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ برا سینس‘‘ قرار دیا۔ رنبیر کپور نے مزید کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا پرستار نہیں ہوں لیکن آج ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں سب کا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :