ہالی ووڈ فلم’’جراسک پارک‘‘ کے اداکارسیم نیل بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئے

میری اب بقیہ زندگی میں بار بار کیمیوتھراپی کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا،اداکار سیم نیل

پیر 20 مارچ 2023 12:09

ہالی ووڈ فلم’’جراسک پارک‘‘ کے اداکارسیم نیل بلڈ کینسر میں مبتلا ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جراسک پارک‘ کے اداکار سیم نیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خون کے سرطان میں مبتلا ہیں اور ان کی بیماری تیسرے اسٹیج پر ہے۔اداکار نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں بتایا کہ ان میں اس مہلک بیماری کی تشخیص ایک برس قبل ہوئی تھی اور وہ ممکنہ طور پر اس سے موت کے منھ میں جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سیم نیل نے 1993 کی بلاک بسٹر فلم ’جراسک پارک‘ میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے کردار سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی۔ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی بقیہ زندگی میں بار بار کیمیوتھراپی کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔سیم نیل کا فلمی کیریئر نصف صدی پر محیط ہے اور اس میں انہوں نے مختلف فلموں اور ڈراموں میں متعدد کردار ادا کیے ہیں۔