سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 5 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

بدھ 22 مارچ 2023 13:24

سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ  کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک سلے سلائے ملبوسات کی برآمد سے ملک کو2.381 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمد سے ملک کو2.519 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

فروری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کاحجم 255ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 28 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو356 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، جنوری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمد کاحجم 293 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر255 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :