برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر136 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

بدھ 22 مارچ 2023 14:33

برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں  8 ماہ  کے دوران  سالانہ بنیاد پر136 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر136 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 583.86 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 136 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 247.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری میں ملکی برآمدات پرمال برداری کی مد میں 50.06 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جنوری میں 50.065 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 23.21 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 349.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :