ہم نے جس مستقبل کا تصورکیا تھا وہ یہ نہیں ہے، شان شاہد

ایک بہترمستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اورموجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصوّرکیا تھا

بدھ 29 مارچ 2023 12:21

ہم نے جس مستقبل کا تصورکیا تھا وہ یہ نہیں ہے، شان شاہد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے ملک کی گرتی ہوئی معیشت پر پریشانی و مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مستقبل تو نہیں چاہا تھا۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ایتھوپیا سے بھی کم ہوگئی ہے۔اس خبر کے کیپشن میں سینئر اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے، ایک بہتر مستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اور موجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصوّر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :