نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ، عمرایسوسی ایٹس اورپیشن سی سی کی فتح

جمعرات 30 مارچ 2023 15:08

نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ، عمرایسوسی ایٹس  اورپیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیگ میچز اختتام پذیر ہوگئے ۔ نیا ناظم آباد جمخانہ میں کھیلے جانے والے لیگ میچوں کے آخری روز عمر ایسوسی ایٹس نے ہیلاڈوس ٹیم کو 34رنز سے شکست دی۔ عمر ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر170 رنز بنائے۔ نوجوان اوپنر عماد عالم 52، محمد نافع 30 اور دانش عزیز 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

عثمان مایا نے تین اور عثمان طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہیلا ڈوس کی ٹیم 135 رنز بناسکی۔ عثمان شاہ اور نبی گل پالترتیب 35، 35 رنز سکور کرسکے۔

(جاری ہے)

حسان خان نے چار اوور میں صرف 12 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دانش عزیر نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک اور میچ میں پیشن سی سی نے رحمن ہیلتھ کیئر کے خلاف 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ رحمن ہیلتھ کیئر کی ٹیم صرف 81 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

چھ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 19 وائیڈ بال سمیت 27 ایکسٹراز بنے۔ گلفام چیمہ نے چار اور علی حیدر نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ پیشن کلب نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ خرم شہزار نے 35 اور شاہ زیب خان نے 29 رنز سکور کیے۔ احمد ندیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اپریل کو ہوں گے جبکہ فائنل 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :