سیکنڈ سیڈڈآئیگانٹالی سویٹیک کا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز تیسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا

پیر 12 مئی 2025 19:53

سیکنڈ سیڈڈآئیگانٹالی سویٹیک کا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز تیسرے ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

31 سالہ امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگانٹالی سویٹیک کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں 31 سالہ امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز نیعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 سالہ پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ یوکرین کی حریف ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :