گورنر سندھ کی خصوصی دعوت پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تیرہ رکنی وفد کی افطار میں شرکت

جمعرات 13 اپریل 2023 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی دعوت پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تیرہ رکنی وفد نے افطار میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جرائم کی نشاندہی میںکرائم رپورٹرز کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ان کی تحقیقاتی رپورٹنگ سے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ وفد میں موجود اراکین نے کہا کہ گورنر سندھ کا گورنر ہائوس میں ہر خاص و عام کے لئے افطار کا اہتمام کرنا قابل قدر اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے دوسروں لوگوں میں بھی عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :