بولان میں شدید بارش کے باعث پنجرہ پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا

انتظامیہ اور این ایچ اے نے متبادل راستے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے جزوی طور پر بحال کردیا

اتوار 30 اپریل 2023 17:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2023ء) بولان میں شدید بارش کے باعث پنجرہ پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا انتظامیہ اور این ایچ اے نے متبادل راستے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے جزوی طور پر بحال کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بولان قومی شاہراہ این اے 65 پرگزشتہ برس سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کی علارضی گزر گاہ بہہ گئی تھی جس کے بعد این ایچ اے اور انتظامیہ نے متبادل راستے کی بحالی کا کام شروع کیا جس اتوار کو مکمل کر لیا گیا ۔

اے سی ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کے مطابق ضلعی انتظامیہ بولان کی امدادی ٹیموں کی جانب سے گزر گاہ کو ہنگامی طور پر ٹریفک گزرنے کے قابل بنایا گیا ہے اس وقت چھوٹی گاڑیوں کو گزر جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پھنسی ہوئی بڑی مالبردار گاڑیوں کو پنجرہ پل سے گزارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پھنسی ہوئی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی روانگی کے بعد متاثرہ حصے کے کا کام مزید مکمل کیا جائے گا۔