سابق صدرآصف علی زرداری بدھ کی صبح لاہورپہنچ گئے

بدھ 31 مئی 2023 21:48

سابق صدرآصف علی زرداری بدھ کی صبح لاہورپہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی صبح لاہور پہنچ گئے سابق صدر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ماقات سمیت بعض اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اور ان کی پی پی پی میں شمولیت کے اعلان سے متعلق مصروفیات شامل ہیں۔