سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں،علی ظفر

جمعہ 2 جون 2023 22:40

سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں،علی ظفر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے ایک ٹوئٹ میں گردشی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے چند خبروں کے فیس بک لنک شیئر کئے گئے جن کے مطابق میں سیاست یا سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میں ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ میں نہ تو سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، اس لئے براہ کرم ایسی کسی بھی فیک نیوز پر یقین نہیں کیجئے۔علی ظفر نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں لکھا کہ یار خدا کا واسطہ ہے، اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بری ایڈیٹنگ۔

متعلقہ عنوان :