مہوش حیات کا حسن رضوی کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

مجھے پسند ہے کس طرح پس منظر میں پرندے ہمارے ساتھ ناچ رہے ہیں،شاید وہ بھی ڈریک کو پسند کرتے ہیں،اداکارہ

ہفتہ 3 جون 2023 18:25

مہوش حیات کا حسن رضوی کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) اداکارہ مہوش حیات کی اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کے ون پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک ون کے گانے پر زبردست ڈانس سٹپس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ ایسا ہی ہوتا ہے جب موسیقی اور رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے دو دوست اکٹھے ہوتے ہیں،یہ گانا اور ڈانس ہمارے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص جگہ رکھے گا۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پسند ہے کہ کس طرح پس منظر میں پرندے ہمارے ساتھ ناچ رہے ہیں،شاید وہ بھی ڈریک کو پسند کرتے ہیں۔