حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

پیر 5 جون 2023 18:11

حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) قومی کرکٹر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی سیاہ تھری پیس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کراچی کا سلمان خان ۔

(جاری ہے)

حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم لکھا اور میرا کپتان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔