خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض
جمعرات 8 جون 2023 22:10
(جاری ہے)
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیاں دور جدید کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں، ای روزگار پروگرام کے ذریعے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے کی تربیت دے رہا ہے جس سے اب ہزاروں نوجوان تربیت لیکر اپنا باعزت روزگار کمارہے ہیں، خواتین کو آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پہلی بار پنک گیمز ہورہی ہیں جس کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، لڑکیوں کو بھی آگے بڑھنے کے لئے مواقع ملنے چاہیں، پنک گیمز اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈا تھارٹی راجہ جہانگیرانورنے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے مطالعہ کرنے کی عادت اپنانی چاہئے، کتاب بینی سے آئیڈیا ز آتے ہیں جس کو عملی جامہ پہنا کرمیابی حاصل کی جاسکتی ہے، نوجوان نئے نئے آئیڈیاز لائیں اور محنت کرکے ان پر عمل بھی کریں۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے ساتھ مل کر پنک گیمز منعقد کی جارہی ہیں جس میں درجنوں یونیورسٹیز کی ہزاروں طالبات حصہ لے رہی ہیں، پنک گیمز میں خواتین کی سپورٹس کے علاوہ دیگر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے فری لانسنگ سیمینار کے ذریعے ماہرین طالبات کی بہترین رہنمائی کررہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.