آسٹریلین ٹیم نے ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا کو بال ٹیمپرنگ کے ذریعے آئوٹ کیا: باسط علی کا الزام
18ویں اوور کے دوران گیند کا حلیہ خراب ہونے کے سبب امپائر کی ہدایت پر بال بدلی گئی ،جب میدان میں گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لی گئی، جس گیند پر کوہلی آؤٹ ہوئے اس گیند کی چمک دیکھنے کے قابل تھی: سابق ٹیسٹ کرکٹر
ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جون 2023 10:59
(جاری ہے)
باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ورات کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔
انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے لوگوں اور میدان میں موجود امپائرز کو کچھ نظر ہی نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔ نہ ہی کسی بلے باز کو حیرانی ہوئی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ انھوں نے کہا کہ انڈین اننگز کے 16ویں اوور اور 18ویں اوور میں اس بات کا واضح ثبوت موجود ہے کہ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ 18ویں اوور کے دوران گیند کا حلیہ خراب ہونے کے سبب امپائر کی ہدایت پر گیند تبدیل کی گئی لیکن جب میدان میں گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لے لی گئی۔ جس گیند پر ورات کوہلی آؤٹ ہوئے اس گیند کی چمک دیکھنے کے قابل تھی۔ اسی طرح جب جڈیجا نے شاٹ کھیلا تو انھوں نے گیند کو آن سائیڈ کی طرف مارا لیکن گیند اوور پوائنٹ کے اوپر گئی۔ سوال ہے کہ کیا امپائر اندھا تھا؟ اوپر والا ہی جانیں کہ وہاں بیٹھے کسی کو بھی یہ چیز کیوں نظر نہیں آئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.